ہفتہ 6 جون 2026 - 01:24
تشکل فرہنگی و تبلیغی نجم الولایہ کی طرف سے محفل انس با قرآن کا اہتمام / اختتامی تقریب میں اسنادِ تقدیر اور یادگاری تحائف سے حوصلہ افزائی

حوزہ / تشکل فرہنگی و تبلیغی نجم الولایہ کی طرف سے محفل انس با قرآن کا اہتمام کیا گیا جو ایک نہایت بابرکت اور مؤثر پروگرام ثابت ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشکل فرھنگی و تبلیغی نجم الولایہ زیر نظر مدرسہ علمیہ امام سجاد علیہ السلام قم المقدس کی جانب سے محفل انس با قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قرآنِ مجید سے محبت رکھنے والوں طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نہایت جوش و جذبے کے ساتھ اس سے استفادہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بابرکت سلسلہ پورے ایک ماہ تک باقاعدگی سے جاری رہا۔ اس کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ اس میں مکتبِ تشیع اور دیگر اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان پائے جانے والے اہم اختلافی موضوعات کو نہایت سنجیدہ، علمی اور تحقیقی انداز میں پیش کیا گیا۔ ان موضوعات کو شیعہ اور اہلِ سنت کی معتبر تفاسیر کی روشنی میں بیان کیا گیا، جس سے نہ صرف قرآنِ فہمی میں گہرائی پیدا ہوئی بلکہ علمی مکالمے اور باہمی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملا۔

تشکل فرہنگی و تبلیغی نجم الولایہ کی طرف سے محفل انس با قرآن کا اہتمام / اختتامی تقریب میں اسنادِ تقدیر اور یادگاری تحائف سے حوصلہ افزائی

اس روحانی محفل کے اختتام پر ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں شریک افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں اسنادِ تقدیر اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔

یہ اہم پروگرام مدرسہ علمیہ امام سجاد علیہ السلام کی نگرانی میں منعقد ہوا جو کہ دینی اور قرآنی معارف کی ترویج کے لیے ایک قابلِ قدر کاوش ہے۔

اس پروگرام میں مدرسہ کے محترم نگران حجت الاسلام والمسلمین مولانا خضر گھلو، مدیرمدرسہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا ڈاکٹر محمد علی نقوی اور حجت الاسلام والمسلمین مولانا شاکر علی سمیت علماء و طلاب نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha