جمعہ 6 فروری 2026 - 07:00
ہیئت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے تحت عظیم الشان جشنِ امام زمانہ؛ رہبرِ معظم کی حمایت کا اعلان+ویڈیو

حوزہ/ہیئتِ ائمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام حضرت امام زمانہ عجل الله فرجہ کے یومِ ولادت و یومِ مستضعفین جہان کی مناسبت سے ایک میلاد اور علمی مذاکرے (ٹاک شو) کا انعقاد کیا گیا؛ جس کی نظامت مولانا علیم رحمانی صاحب نے کی اور اس میلاد کی تزئین وآرائش مولانا محمد رضا جعفری صاحب نے انجام دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیئتِ ائمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام حضرت امام زمانہ عجل الله فرجہ کے یومِ ولادت و یومِ مستضعفین جہان کی مناسبت سے ایک میلاد اور علمی مذاکرے (ٹاک شو) کا انعقاد کیا گیا، جس کی نظامت مولانا علیم رحمانی صاحب نے کی اور اس میلاد کی تزئین وآرائش مولانا محمد رضا جعفری صاحب نے انجام دی۔

اس کے علاوہ اراکین کابینہ کے ٹیم ورک نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔

اس میلاد میں صدرِ ہیئت جناب مولانا محمد حسین رئیسی، نائب صدر جناب ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی، مولانا رمیز الحسن موسوی، مولانا ناظر عباس تقوی اور جنرل سیکریٹری مولانا اصغر شہیدی صاحب نے خطاب کیا۔

علمی مذاکرے میں مولانا مظفر حسین نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے اور مولانا سید صادق رضا تقوی اور ڈاکٹر علی کوثر نے علمی مذاکرے میں سوالات کے جواب دیئے۔

آخر میں امام خامنہ ای دامت برکاتہ سے تجدیدِ عہد اور ان کی حمایت و دفاع کیلیے علماء نے اپنی آمادگی کا اعلان کیا اور جنرل سیکریٹری نے قراردادیں پیش کیں۔

پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ سے ہوا اور علماء نے امام خامنہ ای کی حمایت و دفاع کیلیے اپنے دستخط سے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha