منگل 3 فروری 2026 - 22:14
پنجاب؛ سیلاب زدگان کی مدد پر اظہارِ تشکر کی تقاریب کا انعقاد

حوزہ/سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیپمس، کھانے و راشن کی تقسیم، پانی و ہینڈ پمپس کی فراہمی اور دیگر خدمات کے بعد بحالی اور تعمیرات کے سلسلے کی ایک کڑی سیت پور تحصیل علی پور ضلع مظفرگڑھ کے مختلف دور افتادہ دیہاتوں میں نیڈ فاونڈیشن پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے باہمی تعاون سے  مساجد و مساجد کے وضو خانوں کی تعمیر اور فراہمی آب کے حوالے سے اظہارِ تشکّر کی تقاریب منعقد ہوئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیپمس، کھانے و راشن کی تقسیم، پانی و ہینڈ پمپس کی فراہمی اور دیگر خدمات کے بعد بحالی اور تعمیرات کے سلسلے کی ایک کڑی سیت پور تحصیل علی پور ضلع مظفرگڑھ کے مختلف دور افتادہ دیہاتوں میں نیڈ فاونڈیشن پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے باہمی تعاون سے مساجد و مساجد کے وضو خانوں کی تعمیر اور فراہمی آب کے حوالے سے اظہارِ تشکّر کی تقاریب منعقد ہوئیں۔

تقاریب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء و مدرسہ عون و محمد چکوال کے پرنسپل حجتہ الاسلام علامہ امداد حسین صابری اور شیعہ علماء کونسل تحصیل جلالپور پیروالا کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شرافت حسین مجتبائی مہدوی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء اور مدرسہ انوارالہدیٰ الجعفریہ کے پرنسپل حجتہ الاسلام علامہ نجم الحسنین خان نے بلحاظ سرپرست شرکت کی۔

یہ تمام کاوشیں برادران عزیز جناب عشرت عباس خان و غلام عباس خان اور حاجی احمد خان وغیرھم کی شبانہ روز زحمات کا ثمر ہیں جس کے اجر عظیم کے لیے دست بہ دعا ہیں۔ حسب معمول نیڈ فاونڈیشن کے روح رواں برادر سید واصف حسین نقوی لائق تحسین و قدردانی ہیں جنہوں نے ان امور کی پشت پناہی کی۔

سیلاب زدگان کی کربناک صورت حال میں یہ خدمات مشتے نمونے از خروارے کا مصداق ہیں۔ بحالی اور تعمیری ضروریات اب بھی اہل خیر و اہل وسیلہ کی توجہ کی طالب ہیں، تاکہ غمزدہ اور پریشان حال انسانیت کی بلا تفریق خدمت کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha