پیر 2 فروری 2026 - 17:59
قاسم علی قاسمی: ایران کو دہشت گرد ملک قرار دینے والے جج کا دماغی معائنہ کروایا جائے!

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے اسلام آباد کے جج افضل مجوکہ کے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کے خلاف کیس کے فیصلے میں ایران سمیت چار ممالک کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے موصوف جج کے دماغی معائنے اور ان کی قانونی تعلیمی ڈگریاں چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے اسلام آباد کے جج افضل مجوکہ کے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کے خلاف کیس کے فیصلے میں ایران سمیت چار ممالک کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے موصوف جج کے دماغی معائنے اور ان کی قانونی تعلیمی ڈگریاں چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے کہیں کبھی بھی ایران کو دہشت گرد ریاست قرار نہیں دیا اور نہ ہی کوئی مسلمان ایسا کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے ۔موصوف جج نے جو الفاظ اپنے فیصلے میں لکھے ہیں وہ امریکہ اور اسرائیل کا موقف تو ہو سکتا ہے کسی پاکستانی اور مسلمان کا مؤقف نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ موصوف جج بالکل نااہل ہیں اور انہی حالات کا بھی پتہ نہیں ہے یا انہیں فیصلہ لکھ کر دیا گیا اور لکھنے والے بھی بالکل نااہل اور ان پڑھ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے جو خط حکومت کو لکھا ہے وہ بالکل حق بجانب ہے، ایک اسلامی ریاست جس کا پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور وہ اس وقت اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مسلمانوں کے قائد کے طور پر امت مسلمہ کا دفاع کرنے والی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha