حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃالمصطفیٰ پاکستان شعبۂ کراچی کے تحت منعقدہ کتب میلے کے چوتھے روز نمل یونیورسٹی کے ایم فل طلباء سمیت مختلف کالجوں، جامعات اور دیگر علمی اداروں سے وابستہ محققین نے کتب میلے کا دورہ کیا۔
اندرونِ سندھ سے مولانا نبی بخش کے ہمراہ محققین تشریف لائے، جبکہ بلوچستان سے مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت کے رہنما مولانا ذوالفقار علی سعیدی بھی تشریف لائے۔
اس موقع پر منعقدہ علمی نشست سے مصنف محمد علی سید اور مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے علمی و فکری موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔
اس موقع پر نہج البلاغہ کمیٹی کے منتظمین اور محلے کے مؤمنین نے مسجد شریکۃ الحسین علیہ السّلام کے امامِ جماعت مولانا کربلائی کے ہمراہ کتب نمائش کا دورہ کیا۔









آپ کا تبصرہ