جمعرات 25 ستمبر 2025 - 12:38
جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں

حوزہ/ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کراچی کے شعبۂ طالبات کے تحت رواں ماہ متعدد ثقافتی اور علمی پروگرام منعقد ہوئے، جن میں آغاز امامت مہدی موعود (ع)، ہفتۂ وحدت، جشنِ صادقینؑ، قرآن و حدیث علمی مقابلے اور درس اخلاق کے پروگرام شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کراچی کے شعبۂ طالبات کے تحت رواں ماہ متعدد ثقافتی اور علمی پروگرام منعقد ہوئے، جن میں ہفتۂ وحدت، جشنِ صادقینؑ، قرآن و حدیث علمی مقابلے اور درس اخلاق کے پروگرام شامل ہیں۔

پروگراموں کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں:

نویں ربیع الاول کو امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔

یہ خصوصی پروگرام حضرت امام مہدی علیہ السلام کی تعلیمات کی ترویج اور امام وقت (عج) کے ساتھ تجدیدِ عہد و بیعت کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں

ہفتۂ وحدت اور ولادتِ باسعادت صادقینؑ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

ہفتۂ وحدت اور ولادتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ولادتِ باسعادت امام جعفر صادق علیہ السّلام کے موقع پر طالبات کے مدرسے میں متنوع ثقافتی، تعلیمی اور روحانی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

سالانہ فوڈ فیسٹیول "عطر محبت“

ہفتۂ وحدت اور ولادتِ رسول (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات میں سالانہ فوڈ فیسٹیول "عطر محبت" کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں 135 سے زائد طالبات نے 50 گروپ میں روایتی کھانوں کے ساتھ حصہ لیا۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں

مہمانانِ خصوصی بشمول حجت الاسلام والمسلمین سید علی شمسی پور، ڈاکٹر سعید طالبی نیا اور استاد محمد حسین عظیمی خوشرودی نے بطورِ جج تقریب میں شرکت کی۔

جشنِ میلاد صادقینؑ کے موقع پر فوڈ فیسٹیول میں اچھے اور لذیذ کھانوں کے ساتھ شرکت کرنے والے 9 گروپوں کی 32 طالبات کو تحائف سے نوازا گیا۔

ہفتۂ وحدت کے موقع پر ہر روز صبح لیکچرز کا انعقاد

ہفتۂ وحدت کے پروگراموں میں ہر روز صبح کارشناسی کی طالبات نے مسلسل دو ہفتے تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور اسلامی اتحاد پر مختصر لیکچرز پیش کیے۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں

نعت خوانی کا مقابلہ

15 ربیع الاول سے طالبات کے لیے نعت خوانی کے مقابلے کا اعلان کیا گیا اور جشن کے دن آٹھ طالبات کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ کروایا گیا۔

جشنِ میلاد صادقینؑ

19 ربیع الاول بروز جمعہ جشنِ میلاد صادقینؑ کے عنوان سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں تلاوتِ قرآنِ مجید، نعت، منقبت اور تواشیح پیش کی گئی۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں

اس تقریب سے جامعہ المصطفیٰ شعبۂ طالبات کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی نے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت علیہم السّلام کے ایام ولادت منانے کی اہمیت اور اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں طالبات کے کردار پر روشنی ڈالی اور اس دن کو پیغمبرِ اکرم (ص) اور اہل بیت علیہم السّلام سے تجدیدِ عہد کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں

دروس اخلاق

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ طالبات کراچی میں ہفتہ وار درس اخلاق کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

رواں ماہ میں اخلاق اسلامی کے عنوان سے تین پروگرام منعقد ہوئے۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں

اخلاق اسلامی کے دو پروگراموں سے حجت الاسلام والمسلمین دادسرشت تہرانی (سابق نمائندہ المصطفٰی پاکستان) نے خطاب کیا اور اخلاق اسلامی کے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔

درس اخلاق کا تیسرا پروگرام 19 ستمبر بروز جمعہ منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں حوزہ علمیہ المہدی کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم نے "پاکستان میں اسلامی ثقافت اور اخلاقیات کے فروغ میں طلباء کا کردار اور فرائض" کے موضوع پر طالبات اور معلمات سے خطاب کیا۔

انہوں نے خدا کی معرفت اور حقیقی ایمان کی بنیاد پر عمل کو اولین فرض قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ حقیقی مبلغ صرف خدا سے ڈرتا ہے۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں

انہوں نے اس پروگرام میں اہل بیت علیہم السلام اور علمائے کرام کی زندگی پر توجہ، معاشرے کی ضروریات کی شناخت، مختلف حالات میں آئمہ علیہم السّلام کی تبلیغی روش کو نمونہ قرار دینا اور جدید آلات بالخصوص سائبر اسپیس سے استفادہ کرنے پر بھی تاکید کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha