اتوار 19 اکتوبر 2025 - 23:30
اسلامی تمدن کو عصرِ حاضر کے حالات اور مسائل سے ہم آہنگ کرنا، اسکالرز کی زمہ داری ہے: ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی

حوزہ/کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے کراچی میں منعقدہ "ہم اور مغرب" بین الاقوامی کانفرنس کی پیش نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تمدن کو عصرِ حاضر کے حالات اور مسائل سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسے اجاگر کرنا اسکالرز کی زمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ علوم اسلامی کے استاد ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے جامعہ المصطفی کے تحت کراچی میں منعقدہ "ہم اور مغرب" بین الاقوامی کانفرنس کی پیش نشست کو دور جدید کی ضرورت قرار دیتے ہوئے عنوان میں موجود تین مرکزی نکات کو رہبرِ معظم کے تین نظریات سے جوڑا اور کہا کہ رہبرِ معظم کے مطابق، قدیم زمانے میں فرعون اور نمرود وغیرہ استکبار کی بنیاد پر ظلم و ستم اور طاقت کے ذریعے لوگوں کو اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرتے تھے، لیکن دور جدید کے استکبار کا طریقہ اب بدل گیا ہے آج کے مستکبرین اب میڈیا کے ذریعے اور اپنی فکر کو دوسروں پر مسلط کرنے کے ذریعے دوسری اقوام کے اوپر تسلط حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے "فکر" سے متعلق رہبرِ معظم کے بیان کردہ جہادِ تبیین کا ذکر کیا جس کے مطابق حقائق سے جوانوں کو روشناس کروانا تمام اسکالرز اور اہل علم کی ذمہ داری ہے، تاکہ لوگ اسلامی تہذیب و تمدن سے متعلق مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو جائیں، اسی طرح "تمدن" کے حوالے سے رہبر معظم کے بیان کردہ "تمدن نوین اسلامی" یعنی اسلامی تمدن کی تشکیل نو کا ذکر کیا۔

جامعہ کراچی کے پروفیسر نے کہا کہ دور جدید میں مغرب کی جانب سے پیش کی جانے والی تہذیب و تمدن کی غلط تعبیرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اسلامی تمدن کو عصر حاضر کے حالات اور مسائل سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اجاگر کرنا بھی اسکالرز کی زمہ داری ہے۔

ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے "قدرت" سے متعلق رہبر معظم کی جانب سے بیان کردہ "استکبار نوین" یعنی جدید استکبار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم کے مطابق قدیم زمانے میں فرعون اور نمرود وغیرہ استکبار کی بنیاد پر ظلم و ستم اور طاقت کے ذریعے لوگوں کو اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرتے تھے، لیکن دور جدید کے استکبار کا طریقہ اب بدل گیا ہے آج کے مستکبرین اب میڈیا کے ذریعے اور اپنی فکر کو دوسروں پر مسلط کرنے کے ذریعے دوسری اقوام کے اوپر تسلط حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے مزید کہا کہ رہبر معظم مغربی استکباری حکومتوں اور وہاں کے عوام کے معاملات کو الگ نگاہ سے دیکھتے ہیں؛ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یورپی جوانوں کے نام کھلا خط لکھا، جس میں استکباری افکار اور مادیت کے بجائے انہیں معنویت اپنانے کے اوپر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha