اتوار 26 اکتوبر 2025 - 05:00
کراچی شہر میں مرکز افکار اسلامی اور جامعۃ المصطفی کراچی کے تعاون سے نہج البلاغہ سمینار کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں مرکز افکار اسلامی اور شعبہ تحقیق جامعۃ المصطفی کراچی کے تعاون سے "نہج البلاغہ ذخیرہ علم و ادب" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز افکار اسلامی اور شعبہ تحقیق جامعۃ المصطفی کراچی کے تعاون سے امام خمینی (رہ) آڈیٹوریم جامعۃ المصطفی کراچی میں "نہج البلاغہ ذخیرہ علم و ادب" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان میں جامعۃ المصطفی کے نمائندہ محترم حجت الاسلام سید علی شمسی پور نے اپنے خطاب میں پروگرام کو منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نمائندگی المصطفی کی مختلف علمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

کراچی شہر میں مرکز افکار اسلامی اور جامعۃ المصطفی کراچی کے تعاون سے نہج البلاغہ سمینار کا انعقاد

سرپرست مرکز افکار اسلامی حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کلام امیرالمؤمنین علیہ السلام کے موجودہ معاشرے میں ترویج کی ضرورت اور جوانوں کی تعلیم و تربیت میں تاثیر کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا: مرکز افکار اسلامی کو یہ افتخار حاصل ہے کہ کئی سالوں سے کلام امیرالمؤمنین (ع) کی ترویج اور اس کی خدمت میں مشغول ہے۔ ہم دنیا بھر میں نہج البلاغہ کی ترویج میں کوشاں تمام افراد کی حدالامکان حمایت اور اس کی تشویق کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔

کراچی شہر میں مرکز افکار اسلامی اور جامعۃ المصطفی کراچی کے تعاون سے نہج البلاغہ سمینار کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق اس سمینار میں علماء اور طلاب کرام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران مختلف طلباء نے مقالہ جات پیش کئے اور سمینار کے آخر میں مضمون لکھنے والوں اور "شمع زندگی" انعامی مقابلہ میں ممتاز پوزیش حاصل کرنے والے مقالہ نویسوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

کراچی شہر میں مرکز افکار اسلامی اور جامعۃ المصطفی کراچی کے تعاون سے نہج البلاغہ سمینار کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha