منگل 23 دسمبر 2025 - 15:01
مرکز افکار اسلامی کا جامعۃ الکوثر کے تعاون سے نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء کا اعلان / نقدی اور نفیس انعامات

حوزہ / امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام ایسی ہستی ہیں جو اپنی زندگی کے آخری لمحات میں بھی قسم کھا کر اپنی زندگی کی کامیابی کا اعلان فرماتے ہیں۔ اس لیے ہمیں بھی اپنی زندگی کے اصول اسی ذات سے سیکھنے چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی کی جانب سے جامعۃ الکوثر کے تعاون سے نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں اہلِ قلم کو نہج البلاغہ میں سے دئے گئے موضوعات سے ممتاز منتخب ہونے پر قیمتی نقدی اور نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مرکز افکار کی جانب سے نشر اعلامیہ میں آیا ہے کہ علماء و دانشور حضرات سے در ج ذیل موضوعات پر قلم اٹھانے اور نہج البلاغہ سے وہ اصول تلاش کر کے قوم تک پہنچانے کی درخواست ہے۔

موضوعات:

  1. نہج البلاغہ اور معاشرتی اقدار کی حفاظت
  2. نہج البلاغہ میں نسل نو کی شخصیت سازی
  3. نہج البلاغہ سے ثقافتی یلغار کا مقابلہ
  4. نہج البلاغہ سے ذہنی پریشانیوں کا حل
  5. نہج البلاغہ میں حقوق انسانی کے تقاضے
  6. نہج البلاغہ میں تاریخ سے عبرت
  7. نہج البلاغہ میں بین المذاہب رواداری
  8. نہج البلاغہ میں اندازِ تفسیر قرآن
  9. نہج البلاغہ کی رو سے انسان کامل
  10. نہج البلاغہ میں ولایتِ علیؑ کے تقاضے
  11. نہج البلاغہ میں حقیقی شیعہ کی پہچان
  12. نہج البلاغہ میں اولاد کی تربیت کے اصول
  13. نہج البلاغہ میں معاشی مشکلات کے اسباب اور ان کا حل
  14. نہج البلاغہ میں حکومت و سیاست کےاصول
  15. نہج البلاغہ میں قوموں کے عروج و زوال کے اسباب
  16. نہج البلاغہ میں علماء کا مقام و ذمہ داریاں
  17. نہج البلاغہ سے عصر حاضر کے لیے راہنمائی
  18. نہج البلاغہ سے امام علیؑ کی معرفت
  19. نہج البلاغہ میں عفو و در گذشت کی اہمیت
  20. نہج البلاغہ میں صبرو استقامت۔

مرکز افکار اسلامی کا جامعۃ الکوثر کے تعاون سے نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء کا اعلان / نقدی اور نفیس انعامات

مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ: 15 مارچ 2026ء

نتائج کا اعلان: 3 اپریل 2026ء (نہج البلاغہ کانفرنس، نجف اشرف / منعقدہ بیادِ محسنِ ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ میں)

مقالہ کی شرائط:

1. مقالہ کا اصلی مآخذ و محور نہج البلاغہ ہونا چاہئے۔

2. مقالہ، تحریر کرنے والے کی اپنی تحقیق ہو۔ ترجمہ یا کاپی پیسٹ نہ ہو۔

3. مقالہ 3000 سے 3500 الفاظ پر مشتمل ہو۔

4. مقالہ ورڈ (Word) میں کمپوز شدہ ہو۔

5. مقالہ میں تحقیق کے اصولوں کے مطابق بنیادی مصادرو منابع درج کیے جائیں۔

6. مقالہ نگار اپنا مختصر تعارف اور رابطہ نمبر لکھیں۔ (مقالہ منتخب ہونے اور شائع ہونے کی صورت میں صرف نام ذکر کیا جائے گا)

7. حوالہ جات کی فہرست مقالہ کے آخر میں الگ ذکر کی جائے۔

8. مقالہ کی عربی عبارتوں کو اعراب کے ساتھ لایا جائے۔

9. مقالہ کی ارزیاب ٹیم کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

10. مقالہ کی ورڈ (Word) اور پی ڈی ایف (pdf) فائلز بذریعہ ایمیل یا واٹسپ ارسال کی جائیں۔

انعامات کی تفصیل:

پہلا انعام: 300 ڈالر

دوسرا انعام: 250 ڈالر

تیسرا انعام: 200 ڈالر

12 انعامات: 100 ڈالر

12 انعامات: مرکز افکار اسلامی کی نفیس کتب (قرآن کریم، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ) کا مکمل سیٹ

14 انعامات: مرکز افکار اسلامی کی نفیس نہج البلاغہ

ایمیل ایڈریس: afkareislami@yahoo.com / واٹس اپ نمبر:

+98-9190668405 (سید عقیل عباس)

نوٹ: منتخب مقالات کو کتابی شکل میں چھپوایا جائے گا اور افکار کی ویب سائٹ پر بھی نشر کیا جائے گا۔ اردو کے معیاری مجلوں میں بھی اشاعت کی کوشش کی جائے گی۔

مرکز افکار اسلامی کا جامعۃ الکوثر کے تعاون سے نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء کا اعلان / نقدی اور نفیس انعامات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha