حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد بلوچ پاکستان میں "مقصدِ کربلا رہبرِ شہید کی نگاہ میں" کے عنوان سے ایک عظیم علمی و تعزیتی کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس سے علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی، جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے نائب مہتمم مولانا سیف علی ڈومکی، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے سکریٹری تبلیغات مولانا علی نواز عرفانی، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اللہ بخش سجادی، سمیت دیگر علمائے کرام، مبلغین اور دینی شخصیات نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مجلسِ علمائے مکتب اہل بیتؑ کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ واقعۂ کربلا صرف ایک تاریخی سانحہ نہیں، بلکہ ہر دور کے حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن معیار ہے۔ رہبرِ شہید نے اسی حسینی فکر کو امت کی بیداری اور اسلامی وحدت کا محور بنایا۔









آپ کا تبصرہ