جمعہ 3 جولائی 2026 - 12:59
پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف رہبرِ شہید (رہ) کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ

حوزہ/ وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کے جنازے میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے تہران روانہ ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِاعظم کے ہمراہ اسپیکر ایاز صادق، نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نئیر حسین بخاری اور وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف ایران کے ایک روزہ دورہ کے بعد دورۂ ترکی کے لیے تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha