جمعہ 3 جولائی 2026 - 11:33
ولایتِ فقیہ کا ایک ممتاز مقام ہے / ایرانی قوم نے برسہا برس نظامِ اسلامی کا تحفظ کیا

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین روان بخش نے کہا: ذمہ داران کو اپنے فیصلوں اور اقدامات میں ولایت کے مقام کو زیادہ توجہ سے مد نظر رکھنا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی حسابی غلطی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین قاسم روان بخش نے قم صوبے کی انتظامی کونسل کے اجلاس میں رہبر انقلاب کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اور ان کی تشییع کے انعقاد میں ذمہ داران اور انتظامی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: تمام انتظامی ادارے گزشتہ دنوں میں شب و روز محنت کرکے میدان خدمت میں حاضر رہے تاکہ رہبر شہید (رہ) کی تشییع کی ان کے عظیم مقام کے شایان شان ادا کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی (رح) ہمیشہ ولایت فقیہ کی حمایت کی ضرورت پر زور دیتے تھے اور ایرانی قوم نے اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے برسہا برس اسلامی نظام کا تحفظ کیا اور کبھی اجازت نہیں دی کہ ملک کو کوئی نقصان پہنچے۔

مجلس شورای اسلامی کے اس رکن نے مزید کہا: رہبر شہید (رہ) نے ایسے حالات میں ملکی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی جب ایران اسلامی مسلط کردہ جنگ کے بعد مشکل دور سے گزر رہا تھا اور پھر انہوں نے اپنی قیادت کے دوران ملک کو اس مقام تک پہنچایا کہ وہ خطے کی برتر طاقت بن گیا۔

انہوں نے مزید کہا: ولی فقیہ کا مقام، ایک انتہائی ممتاز مقام ہے جو حکومتی دیگر ذمہ داریوں سے مختلف ہے اور اسے دوسرے انتظامی یا عملی عہدوں کے ہم پلہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ حوزہ علمیہ کے بزرگ علمائے کرام نے بھی ہمیشہ دینی قیادت کی ممتاز خصوصیات پر زور دیا ہے اور اس مقام کو ایسے خصوصی پہلوؤں کا حامل قرار دیا ہے جو دوسری ذمہ داریوں سے موازنہ کے قابل نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha