بدھ 1 جولائی 2026 - 23:58
رہبر شہید (رہ) کی تشییع نماز جنازہ کمیٹی کی جانب سے شرکاء کے لیے رہنما ہدایات جاری

حوزہ/ رہبر شہید (رہ) کی تشییع نماز جنازہ کمیٹی نے تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اس عظیم مراسم میں شرکت کے دوران سرکاری اعلانات پر خصوصی توجہ دیں اور انتظامی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر شہید (رہ) کی تشییع نماز جنازہ کمیٹی نے ان ہدایات میں اعلان کیا ہے کہ رش اور ہجوم کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے شرکاء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تہران میں اپنے قیام کے دورانیے کو مختصر رکھیں البتہ ضرورت مند افراد کے لیے رہائش اور دیگر خدمات کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

اس کمیٹی نے تمام حاضرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ ضروری اشیاء جیسے ادویات، پاسپورٹ و شناختی کارڈ، پانی، خشک خوراک اور ہلکی چادر ضرور رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

اسی طرح شرکاء سے موسم کے پیشِ نظر ٹھنڈے کپڑے، ٹوپی یا چھتری استعمال کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے اور خاص طور پر بچوں، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور کسی بھی شدید بیماری میں مبتلا مریضوں کو ہجوم والے مقامات پر لانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی نے عوامی تعاون کو اس عظیم مراسم کی کامیابی کے لیے کلیدی حیثیت قرار دیتے ہوئے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ وہ انتظامی امور میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha