منگل 30 جون 2026 - 16:28
حوزاتِ علمیہ قم زائرینِ امام شہید کی خدمت کے لیے مکمل آمادہ رہیں

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے حوزہ علمیہ کی زائرین مراسم تشییع «امام شہید» کی میزبانی کے لیے ہر طرح کی آمادگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے زائرین کی خدمت کے لیے مدارس علمیہ کی تمام صلاحیتوں، بشمول رہائش، نماز خانوں، کتب خانوں اور دیگر تعلیمی فضا کو استعمال میں لانے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے نائب مدیر حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے صوبہ قم کے حوزاتِ علمیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں گفتگو کے دوران ملکی خصوصی صورتحال اور «امام شہید» کے پیکر مطہر کی تشییع کی تقریب کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے اس واقعے کو عصر حاضر کی تاریخ میں نادر ترین واقعات میں شمار کیا اور کہا: اس برجستہ شخصیت کی شہادت، جبکہ وہ روزے کی حالت میں اور قرآن کریم کی تلاوت کر رہے تھے، ایک عظیم اور مؤثر واقعہ ہے جس نے عوام میں بہت بڑی لہر پیدا کی ہے اور یہ تحریک عوام کے ایمان اور دینی محرکات سے پیدا ہوئی ہے، نہ کہ سیاسی و پارٹی وابستگیوں سے۔

انہوں نے کہا: گزشتہ چار ماہ میں عوام کی وسیع میدانی موجودگی اللہ کے وعدۂ بیداری امت کے پورا ہونے کی علامت ہے۔ اس عرصے میں عوام نے میدان نہیں چھوڑا اور ہر ایک نے اپنی استطاعت کے مطابق اپنے نظریات اور اقدار کے دفاع کے لیے میدان میں قدم رکھا۔ آج بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس عظیم عوامی سرمایے کی بہترین طریقے سے حفاظت کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے تشییع کے موقع پر قم میں لاکھوں زائرین کی آمد کی پیش گوئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ذمہ داران کے مختلف تخمینوں کے مطابق قم میں کئی ملین زائرین کی آمد کی پیش گوئی کر رہے ہیں اور یہ فطری چیز ہے کہ عوام اور حوزوی اداروں کی وسیع شرکت کے بغیر مناسب خدمت کی فراہمی ممکن نہیں ہو گی۔

حوزاتِ علمیہ قم زائرینِ امام شہید کی خدمت کے لیے مکمل آمادہ رہیں

انہوں نے حوزاتِ علمیہ کے مسئولین سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہماری اولین ذمہ داری زائرین کے مناسب قیام کا انتظام فراہم کرنا ہے۔ جس طرح عوام اپنے گھر مہمانوں کے لیے کھول دیتے ہیں، اسی طرح حوزاتِ علمیہ کو بھی اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ زائرین کی خدمت میں پیش پیش ہونا چاہیے اور مدارس کا کوئی حصہ، خواہ وہ حجرات ہوں، نماز خانے، کتب خانے، صحن یا دیگر قابل استعمال جگہیں، بلا استعمال نہیں رہنا چاہیے۔

نائب مدیر حوزہ علمیہ قم نے ملک بھر سے مبلغین کے قافلوں کی قم میں آمد کے لیے کی گئی منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اندازے کے مطابق کم از کم ۲۰ ہزار مبلغ زائرین قم آئیں گے جن کے قیام کے لیے درست منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے مزید کہا: آج عوام بھی مدد کے لیے تیار ہیں اور حوزاتِ علمیہ کو ضروری سامان فراہم کرنے کے لیے پڑوسیوں، خیرین، اساتذہ، مبلغین اور عام عوام کی صلاحیت کو استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ ہر مدرسہ ایک فعال اور مکمل موکب میں تبدیل ہو جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha