حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ خراسان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سعیدی فاضل نے کہا: تبلیغ دین حوزاتِ علمیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس ترجیح کے تحقق کے لیے سماجی، داخلی اور بین الاقوامی ضروریات کی دقیق شناخت اور ان ضروریات کی طلاب تک درست منتقلی ناگزیر ہے۔
انہوں نے رہبرِ انقلاب کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حوزاتِ علمیہ میں تبلیغ کو حقیقی معنوں میں اولیت دینے کے لیے دینی تبلیغ کے میدان میں سنجیدگی ضروری ہے اور دینی و تبلیغی علمی مواد کی تیاری معاشرے کی حقیقی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ خراسان کے سربراہ نے کہا: جامعۃ المصطفی حوزاتِ علمیہ کے دیگر اداروں کی طرح ہمیشہ امرِ تبلیغ کو عملی طور پر اولیت دینے کے درپے رہا ہے۔ اس راستے میں بنیادی نکتہ مبلغان کی اس حد تک علمی توانمندی کا حصول ہے کہ وہ ضرورت شناسی، ضرورت سنجی اور معاشرے کی علمی ضروریات کا درست جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
حجت الاسلام والمسلمین سعیدی فاضل نے قرآنِ کریم اور معارفِ اہل بیت علیہم السلام کو محور بنا کر تخصصی نشستوں، تعلیمی کورسز اور تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کو بھی اس میدان میں مؤثر ذرائع میں شمار کیا۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ خراسان کے سربراہ نے طلاب کو ملکی ضروریات سے آگاہی کو دیگر ترجیحات میں شمار کرتے ہوئے کہا: تبلیغی ذرائع کے استعمال میں مہارت حاصل کرنا آج کے دور میں دینی تبلیغ کی ناگزیر ضرورت ہے۔









آپ کا تبصرہ