حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ ہائے علمیہ نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کے فیصلے کے تحت اتوار 5 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، اسی مناسبت سے تمام حوزہ ہائے علمیہ بھی اس روز بند رہیں گے تاکہ عوام، علماء اور طلبہ تشییع اور مراسمِ وداع میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔
اعلامیے میں مختلف صوبوں اور مراکز کے لیے تعطیلات کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ اس کے مطابق تہران میں حوزہ علمیہ کا انتظامی دفتر آج 4 جولائی (ہفتہ) سے (منگل) تک بند رہے گا، تاکہ عملہ تشییع کے انتظامات میں حصہ لے سکے اور زائرین کی خدمت انجام دے سکیں۔
اسی طرح دیگر صوبائی مراکز میں قائم حوزات علمیہ کے انتظامی دفاتر پیر سے بدھ تک تعطیل رہیں گے، تاکہ وہاں کا عملہ بھی تہران اور قم میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کر سکے۔
اعلامیے کے مطابق قم میں واقع مرکزی دفترِ حوزہ ہائے علمیہ بھی 6 سے 8 تک بند رہے گا۔ اس دوران انتظامیہ کی توجہ تشییع میں شرکت کے لیے آنے والے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک کے زائرین و عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز رہے گی۔
دریں اثنا، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام، علماء، طلبہ، یونیورسٹی کے اساتذہ، نوجوانوں اور تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ رہبرِ شہید کی تشییع جنازہ میں بھرپور، اتحاد آفریں اور دشمن کو واضح پیغام دینے والی شرکت کریں۔
ادھر نائب مدیر حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے بھی قم کے تمام دینی مدارس کو ہدایت دی ہے کہ وہ زائرین کی خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں اور مدارس کے حجرے، نماز ہال، کتب خانے اور دیگر تمام سہولیات تشییع میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے لیے وقف کر دی جائیں۔









آپ کا تبصرہ