منگل 30 جون 2026 - 16:27
قم میں رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ بلوار پیامبر اعظم(ص) میں ادا کی جائے گی

حوزہ/ گورنر قم نے رہبر شہید (رہ) کی تشییع کے انعقاد کے لیے اسٹاف کی چوبیس گھنٹے فعالیت کی خبر دیتے ہوئے کہا: زائرین کے قیام، موکبوں کی تعیناتی، ٹریفک کے انتظام اور شرکاء کو خدمات کی فراہمی کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے گورنر اکبر بہنام جو نے صوبائی ذمہ داران کی موجودگی میں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر شہید (رہ) کی تشییع کے لیے صوبائی حکومت کے انتظامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: تقریباً دو ماہ قبل سے قم میں رہبر شہید (رہ) کی تشییع اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس نے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا: ان مراسم کو بہتر طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ۶ ورکنگ گروپس اور ۲۷ اسپیشل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

گورنر قم نے کہا: رہبر شہید (رہ) کی تشییع ایک مکمل طور پر عوامی تحریک ہے اور سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں۔ اسی لیے سیکیورٹی، صحت کی خدمات، موکبوں کی پشت پناہی، ضروری اشیاء کی فراہمی اور مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو تمام امور میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آخری دنوں میں اسٹاف کی سرگرمیاں ۲۴ گھنٹے جاری رہیں گی تاکہ قم کے عوام، مختلف صوبوں کے زائرین اور قم سے باہر سے آنے والے مہمانوں کی موجودگی کے لیے مناسب امکانات فراہم کیے جا سکیں۔

قم میں رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ بلوار پیامبر اعظم(ص) میں ادا کی جائے گی

گورنر قم نے تشییع کے بارے میں گفتگو کے دوران کہا: رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے بلوار پیامبر اعظم(ص) سے لے کر مسجد مقدس جمکران تک کے درمیان ادا کرنے کا منصوبہ ہے، تاہم اس کی حتمی تفصیلات حتمی منظوری کے بعد بتائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا: منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہے کہ یہ مراسم صبح ۵ بجے سے شروع ہو جائیں گے تاکہ مراسم کا بیشتر حصہ گرمی کی شدت بڑھنے سے پہلے منعقد ہو سکے۔

بہنام جو نے شہر بھر میں خدمات کی فراہمی کے لیے تقریباً ۱۷۰۰ موکبوں کی خبر دیا اور کہا: یہ موکب ثقافتی امور اور میزبانی کے شعبوں میں زائرین کو خدمات فراہم کریں گے۔

انہوں نے غیرملکی مہمانوں کی موجودگی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی کی صلاحیت کے پیش نظر بڑی تعداد میں غیرملکی طلباء اور طالبات ان مراسم میں شرکت کریں گے اور اس کے علاوہ خصوصی غیرملکی مہمانوں کی میزبانی اور ان کی پزیرائی کے لیے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha