حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغات رابطہ کونسل ایران کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے اعلان کیا ہے کہ امت مسلمہ کے شہید رہبر (رہ) کی تاریخی اور کروڑوں افراد پر مشتمل نماز جنازہ کی تیاریوں کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اسلامی تبلیغات رابطہ کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ مختلف ادارے اس عظیم الشان مراسم کے انعقاد کے لیے باہمی رابطہ کاری اور انتظامات میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: نماز جنازہ کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امت مسلمہ کے شہید رہبر (رہ) کی نماز جنازہ میں لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اس خصوصی کمیٹی میں مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو نماز جنازہ کے مراسم کو مؤثر اور منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے وفود اور شخصیات اس تاریخی نماز جنازہ میں شرکت کریں گی۔
اس موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید تفصیلات اور تاریخ کے اعلان کے لیے حوزہ نیوز سے منسلک رہیں۔









آپ کا تبصرہ