اتوار 5 جولائی 2026 - 09:05
تہران میں رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کی امامت میں ادا کر دی گئی

حوزہ / امت مسلمہ کے رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (رہ) کی نماز جنازہ آج اتوار 5 جولائی 2026ء کو تہران کے مصلیٰ امام خمینی میں ایک تاریخی اور عظیم الشان اجتماع کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نماز جنازہ کی امامت ممتاز مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے کی۔

نماز جنازہ کے مراسم صبح 8 بجے ایرانی وقت کے مطابق شروع ہوئے، جس سے قبل ہی مصلیٰ امام خمینی اور اس کے اطراف میں لاکھوں سوگوار افراد جمع ہو چکے تھے۔

تہران میں رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کی امامت میں ادا کر دی گئی

رات بھر مختلف شہروں سے زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث تہران کے مصلیٰ سمیت اس کے اطراف میں لاکھوں افراد کا جم غفیر موجود تھا جسے تاریخ کے سب سے بڑے جنازوں میں سے قرار دیا جا رہا ہے۔

اس عظیم الشان موقع پر اعلیٰ حکومتی و مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ نماز جنازہ کے بعد جسدِ اطہر کو قم المقدسہ، نجف و کربلا میں تشییع کے بعد 9 جولائی 2026ء کو حرم امام رضا(ع)، مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha