پیر 25 مئی 2026 - 08:39
شہر میناب اہل بیت (ع) کی سرزمین اور شہادت و مقاومت کا دارالحکومت ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رستمی نے کہا: میناب اہل بیت(ع) کی سرزمین اور قافلہ ظہور کی طرف حرکت میں پیش قدم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر میناب کے مدرسہ شجرہ طیبہ کے طلاب اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب میں یونیورسٹیز میں نمائندگیِ مقامِ معظمِ رہبری کے ادارے کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رستمی نے آن لائن خطاب کے دوران کہا: شہر میناب اہل بیت(ع) کی سرزمین اور شہادت و مقاومت کا دارالحکومت ہے۔

انہوں نے اس پروگرام میں شہداء خصوصاً رہبر شہید (رہ) اور مدرسہ میناب کے شہید طلباء و اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: تہذیب کے دعویداروں کی وحشیانہ جارحیت کے ساتھ بین الاقوامی اصولوں، بچوں کے حقوق اور خواتین کی آزادی کے خلاف اس قوم کے خلاف شروع ہوئی جنگ رمضان میں ہم نے حق و باطل کے تصادم کو واضح مشاہدہ کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین رستمی نے مزید کہا: ان ایام نے اسلام اور وطن عزیز ایران کے لیے ایک موقع فراہم کیا تاکہ حق طلبی کی آواز اور انسانوں کی فلاح اور تاریخ کی صحیح سمت کی جانب دعوت کو مزید وضاحت سے پیش کرے۔ برسوں کے میڈیا پروپیگنڈوں کے بعد جس نے ایرانی قوم کے خلاف ایک یک طرفہ اور مسلط کردہ جنگ شروع کی تھی، اس حالیہ دفاع مقدس میں ایک فرصت میسر ہوئی کہ ایرانی قوم اپنا دفاع کرے اور اپنے جائز حقوق دنیا سے متعارف کرائے۔

انہوں نے کہا: آج ایران کا پرچم، فخر کا پرچم ہے اور ایران کا رہبر، آزاد لوگوں کا رہبر ہے۔ دشمن نے محسوس کر لیا کہ وہ فوجی راستے سے قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ ہمارے دشمن فوجی میدان میں بھی اور عملی میدان میں بھی شکست کھا چکے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رستمی نے کہا: میناب اہل بیت(ع) کی سرزمین ہے اور اس عظمت کی حقدار ہے۔ کس نے سوچا تھا کہ ملک کے جنوب کے پسماندہ علاقوں میں ایک شہر کبھی شہادت اور مقاومت کا دارالحکومت بن جائے گا، الٰہی عنایت اور شہداء کے خون کی عظمت نے میناب کے لیے یہ امتیاز پیدا کیا۔ یہ اہل بیت(ع) کی سرزمین آج قافلہ ظہور کی طرف حرکت میں پیش قدم ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha