قم المقدسہ میں میناب اسکول کے معصوم بچوں کی یاد میں ریلی اور احتجاج

حوزہ/ ایران کے مقدس شہر قم میں مقیم ہندوستانی علماء و طلاب کے بچوں نے "اشکِ کودکانِ ہندی بر چراغِ خاموشِ مدرسۂ میناب" کے عنوان سے میناب اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں ایک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں امریکی جارحیت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم/ ایران کے مقدس شہر قم میں مقیم ہندوستانی علماء و طلاب کے بچوں نے "اشکِ کودکانِ ہندی بر چراغِ خاموشِ مدرسۂ میناب" کے عنوان سے میناب اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں ایک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں امریکی جارحیت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی گئی۔

احتجاجی مظاہرے میں حوزہ علمیہ قم میں زیرِ تعلیم ہندوستانی طلبہ کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ ان کے ہمراہ والدین اور علماء کرام بھی موجود تھے۔

مظاہرے کے دوران بچوں اور ان کے والدین نے امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔

شرکاء نے ریلی کے دوران "امریکہ مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد" کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور رہبرِ معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کیا۔

قم المقدسہ میں میناب اسکول کے معصوم بچوں کی یاد میں ریلی اور احتجاج

یہ ریلی رات آٹھ بجے شہر قم میں واقع مسجد امام حسن عسکریؑ سے شروع ہو کر حرم حضرت معصومہؑ پر اختتام پذیر ہوئی۔

واضح رہے کہ 28 فروری 2026 کو جارح امریکی فوج نے ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں واقع ایک لڑکیوں کے اسکول پر بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں 165 معصوم بچے شہید ہوگئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha