حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہایؒ اور ان کے اہلِ خانہ کے دیگر شہداء کی نمازِ جنازہ کے دوران فضا انتہائی غمگین اور جذباتی تھی۔ ہزاروں سوگوار اشک بار آنکھوں کے ساتھ اپنے محبوب رہبر کو الوداع کہہ رہے تھے، جبکہ مصلیٰ امام خمینیؒ تہران میں ہر طرف حزن و ملال کی کیفیت چھائی ہوئی تھی۔
اس موقع پر رہبرِ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہایؒ، شہید ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری کنی، شہیدہ سیدہ بشریٰ خامنہای، شہیدہ زہرا حداد عادل اور شہیدہ زہرا محمدی گلپایگانی کے جنازے پر نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ نماز کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ اپنے قائد اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔









آپ کا تبصرہ