منگل 14 جولائی 2026 - 18:50
مصلیٰ امام خمینیؒ تہران میں رہبرِ شہید انقلابِ اسلامی کی یاد میں تعزیتی تقریب کا آغاز، ایرانی حکام اور عوام کی شرکت

حوزہ/ رہبرِ شہید انقلابِ اسلامی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب تہران کے مصلی امام خمینیؒ میں ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین اژہ ای، رہبرِ شہید کے فرزندوں، اعلیٰ حکام اور عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں شروع ہو چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب آج تہران کے امام خمینیؒ مصلیٰ میں شروع ہوگئی۔

تقریب میں رہبرِ شہید کے فرزندوں، ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین اژہ ای، اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف اعلیٰ حکام اور عوام، مختلف ممالک کے سفراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں شریک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور شدید گرمی کے باوجود ایرانی عوام کی بڑی تعداد مصلیٰ پہنچ رہی ہے۔

مصلیٰ کے مختلف حصوں میں ایران کے قومی پرچموں کے ساتھ حزب اللہ لبنان کے پرچم اور سرخ رنگ کے "یا لثارات الخامنہ ای" کے پرچم بھی لہرائے جا رہے ہیں۔

تقریب کے دوران رہبرِ شہید کے خون کا بدلہ لینے اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی پیروی پر زور دیتے ہوئے انقلابی نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر یہ اجتماع رہبرِ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ولیِ فقیہ سے تجدیدِ بیعت کی علامت بھی بن گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha