حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف آج رہبرِ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ کے موقع پر غم و اندوہ کی کیفیت میں ڈوبا رہا، جہاں ہزاروں سوگواروں نے آہ و زاری، اشک بار آنکھوں اور پُرجوش نعروں کے ساتھ اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
نجف اشرف میں آج اس وقت دل سوز اور یادگار مناظر دیکھنے کو ملے جب رہبرِ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے جسدِ مطہر کو اس شہر میں لایا گیا، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد استقبال کے لیے امڈ آئی۔
سوگواروں نے گریہ و زاری، مرثیہ خوانی اور پُرجوش نعروں کے ذریعے رہبرِ شہید سے اپنی گہری وابستگی اور عقیدت کا اظہار کیا۔ حضرت امیر المؤمنین امام علیؑ کے شہر نجف اشرف میں جسدِ مطہر کو ہزاروں عزاداروں نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر تشییع کی، جبکہ پورا ماحول غم، احترام اور محبت کے جذبات سے سرشار تھا۔ یہ مناظر رہبرِ شہید کے ساتھ عراقی عوام کی قلبی وابستگی اور ان کے لیے بے مثال محبت کی عکاسی کر رہے تھے۔









آپ کا تبصرہ