جمعہ 10 جولائی 2026 - 14:13
رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ آیت اللہ نوری ہمدانی کی امامت میں کیوں ادا نہیں کی گئی؟

حوزہ / آیت‌ اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے دفتر کی جانب سے اس بات کی وضاحت پیش کی گئی ہے کہ وہ رہبر شہید (رہ) کی نماز جنازہ میں کیوں شرکت نہ کر سکے اور انہوں نے نمازِ جنازہ کی امامت کیوں نہیں کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر حضرت آیت‌ الله نوری ہمدانی کی جانب سے جاری پیغام میں رہبر شہید انقلاب اسلامی حضرت آیت‌ العظمی خامنه‌ای «رضوان‌الله علیہ» کے پیکر مطہر پر نماز جنازہ پڑھانے اور مراسم تشییع میں موجود نہ ہونے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت پیش کی گئی ہے۔ جس کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران اسلامی کی متدین اور وفادار قوم کے ساتھ ساتھ عراق کی عزیز قوم کی شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت‌ العظمی خامنه‌ای «رضوان‌الله علیہ» کے پیکر مطہر کی تشییع کے مراسم میں پرجوش، شاندار اور بصیرت سے بھرپور شرکت کی تعریف و تحسین اور تشکر کے ساتھ، جمہوریہ اسلامی ایران کے ٹیلی ویژن سمیت نشریاتی ادارے اور بعض دیگر ذرائع ابلاغ کی جانب سے مرجع عالی‌قدر حضرت آیت‌ العظمی نوری ہمدانی «دامت‌برکاته» کے شہر مقدس مشہد میں رہبر شہید (رہ) کے پیکر مطہر پر نماز جنازہ پڑھانے کی خبر کی بار بار نشر ہونے کے بعد یہ اطلاع دی جاتی ہے:

اگرچہ معظم‌له کی ان مراسم میں شرکت کے مقدمات کا جائزہ لیا گیا تھا لیکن معظم‌له کی جسمانی وضعیت، مسافت کی دوری اور سفر کے لیے ضروری شرائط میسر نہ آنے کی وجہ سے ان کی شرکت ممکن نہ ہو سکی۔

نیز مراسم کے انعقاد سے چند روز قبل ان کے عدمِ حضور کی اطلاع بھی دے دی گئی تھی۔

تاہم، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیشگی اطلاع کے باوجود معظم‌له کے حضور کی خبر مراسم کے آخری لحظات تک بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہوتی رہی اور اس وجہ سے بعض ابہامات بھی پیدا ہوئے۔

امید ہے کہ ذرائع ابلاغ اور میڈیا پروفیشنلز زیادہ احتیاط اور توجہ کے ساتھ ہر قسم کے ابہامات اور خلاف واقعہ خبروں کی اشاعت سے پرہیز کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha