حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد، حرم امام رضا (ع) میں رہبر شہید (رہ) کے جسدِ اطہر پر یہ تاریخی نمازِ جنازہ حرمِ مطہرِ امام رضا (ع) کے صحنِ پیامبرِ اعظم (ص) میں منعقد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق رہبر شہید (رہ) اور دیگر شہداء کے مراسم تشییع آج 9 جولائی 2026ء بروز جمعرات دوپہر 2 بجے امام رضا (ع) بلوارڈ سے شروع ہوں گے۔
اس دوران 3000 سے زائد مواکب نماز جنازہ کے شرکاء اور زائرین کی خدمت رسانی میں مصروف ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آیتاللہ نوری ہمدانی کی امامت میں رہبر شہید (رہ) کے جسدِ اطہر پر نمازِ جنازہ صحنِ پیامبرِ اعظم (ص) اور حرمِ مطہرِ رضوی تک جانے والی تمام مرکزی سڑکوں پر ادا کی جائے گی تاکہ عوام الناس کی کثیر تعداد شرکت کر سکے۔









آپ کا تبصرہ