بدھ 18 نومبر 2026 - 10:53
قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی عظیم الشان تشییع جنازہ، علماء اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

حوزہ/ قم المقدسہ میں مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانیؒ کی تشییع جنازہ کا آغاز صبح 9 بجے مسجد فاطمیہ سے ہوا، جس میں عوام، علماء، مراجعِ عظام کے دفاتر کے نمائندوں اور طلابِ حوزہ علمیہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی تشییع جنازہ کا آغاز قم المقدسہ میں مسجد فاطمیہ، واقع خیابان 19 دی (باجک) سے ہوا۔ جلوسِ تشییع حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب رواں دواں ہے۔

پروگرام کے مطابق، جنازے کو حرم مطہر میں داخل کرنے کے بعد ضریح مبارک کا طواف کرایا جائے گا اور پھر مقبرۂ شہداء کے سامنے نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مشہد مقدس میں بھی حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی تشییع کا اہتمام کیا گیا ہے، جو جمعرات 19 نومبر کو صبح 9 بجے مدرسۂ علمیہ آیت اللہ العظمیٰ خوئیؒ سے حرم مطہر امام علی بن موسیٰ الرضاؑ تک انجام پائے گی۔

اسی طرح حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی مجلسِ ترحیم جمعرات 19 نومبر کو نمازِ مغرب و عشاء کے بعد مشہد مقدس میں مدرسۂ علمیہ آیت اللہ العظمیٰ خوئیؒ میں ان کے دفتر کی جانب سے منعقد کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha