جمعرات 4 جون 2026 - 22:19
آیت‌ اللہ العظمیٰ فیاض کی نماز جنازہ اور تشییع و تدفین کی تفصیلات کا اعلان

حوزہ / آیت‌ اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض کے جنازے اور تدفین کی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دینی مرجعِ عالی‌ قدر آیت‌ اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض کے جنازے اور تدفین کی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو آج جمعرات کو اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔

ایک آگاہ ذریعہ کے مطابق، مرحوم حضرت آیت‌ اللہ فیاض کا جنازہ کل بروز جمعہ صبح 9 بجے «آل یاسین امام بارگاہ» سے کاظمین شہر میں امامین کاظمین علیہما السلام کے حرم مطہر کی طرف لے جایا جائے گا۔

اس کے بعد ان کا پیکر مطہر کل جمعہ شام 5 بجے کربلائے معلیٰ میں حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے حرم مطہر سے لے کر امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی طرف تشییع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی نماز جنازہ نجف اشرف میں بروز ہفتہ صبح 9 بجے سوگواروں کے عظیم اجتماع کے ساتھ حرم امیر المؤمنین حضرت علیؑ کی جانب تشییع کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha