جمعہ 12 جون 2026 - 12:37
قم میں آیت اللہ العظمیٰ فیاض کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم کا انعقاد

حوزہ/ آیت اللہ العظمی حاج شیخ اسحاق فیاض رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے آج جمعہ 12 جون کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے قم میں مجلسِ ترحیم منعقد کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی حاج شیخ اسحاق فیاض رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے آج جمعہ 12 جون کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے قم میں مجلسِ ترحیم منعقد کی جائے گی۔

اطلاع کے مطابق یہ مجلس آیت اللہ حاج شیخ اسحاق فیاض رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ تعزیتی مجلس نمازِ مغرب و عشاء کے بعد حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان امام خمینیؒ میں منعقد ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha