اتوار 7 جون 2026 - 20:09
مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فیاض نے عالم تشیع میں عظیم خدمات انجام دیں

حوزہ / آیت اللہ جواد مروی نے نجف اشرف کے مراجع عظام تقلید میں سے حضرت آیت اللہ فیاض کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے نائب سیکریٹری آیت اللہ جواد مروی کی جانب سے جاری حضرت آیت اللہ حاج شیخ محمد اسحاق فیاض کی رحلت پر تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسمہ تعالی

انا للہ و انا الیہ راجعون

إذا مات العالم الفقیه ثلم فی الإسلام ثلمة لایسدّها شیء

عالم ربانی، نمونۂ سلف صالح، عالم تشیع کے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ حاج شیخ محمد اسحاق فیاض کی رحلت کی خبر سے بہت افسوس اور رنج پہنچا۔

ایسی علمی شخصیت جنہوں نے بے شمار شاگردوں کی تربیت، مفید تصانیف کی تالیف اور مومنین و مقلدین کی راہنمائی کر کے حوزات علمیہ اور عالم تشیع میں عظیم خدمات انجام دیں۔

میں اس موقع پر حضرت ولیعصر (ارواحنا فداہ) کے حضور، مراجع عظام تقلید، حوزات علمیہ بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف اور اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کے پیروکاروں خصوصاً افغانستان کی مومن اور شریف قوم اور تمام مقلدین و ارادتمندوں بالخصوص مرحوم کے معزز گھرانے کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور اس فقید سعید کے لیے بلندی درجات اور اولیاء الٰہی کے ساتھ محشور ہونے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم طلب کرتا ہوں۔

18 ذی الحجہ الحرام 1447ھ / 4 جون 2026ء

مکہ مکرمہ

جواد مروی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha