ہفتہ 6 جون 2026 - 12:52
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کا آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ عبدالله جوادی آملی نے مرجع عالی قدر محمد اسحاق فیاض کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاضؒ جیسے عظیم فقیہ کا انتقال ایک نہایت عظیم سانحہ اور عالمِ تشیع و حوزاتِ علمیہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے مرحوم مرجع تقلید کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی کو اہل بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور حوزاتِ علمیہ کو اس عظیم مصیبت پر صبر جمیل اور اجرِ جزیل عطا کرے۔

آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے پیغام کے اختتام پر مرحوم آیت اللہ فیاضؒ کے اہل خانہ اور وابستگان کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کی اور ان کے لیے صبر و اجر کی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha