منگل 17 نومبر 2026 - 12:14
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانیؒ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی علمی، دینی اور تبلیغی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانیؒ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور امامت و ولایتِ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے دفاع میں ان کے عظیم کردار کو سراہا۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے تعلیم و تربیت، وعظ و ارشاد کے میدان میں مرحوم مرجعِ عالی قدر کی بے مثال خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی علمی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ خداوند متعال مرحوم کی علم اور اہلِ علم کے لیے انجام دی گئی خدمات کے صلے میں انہیں اعلیٰ ترین درجات عطا فرمائے اور رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے اس عظیم سانحے پر حضرت ولی عصر امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزات علمیہ، مرحوم کے اہل خانہ، بالخصوص ان کے فرزندان اور تمام اہل ایمان کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا فرمائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha