حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (علیہ الرحمہ) کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اسے تاریخ کا ایک بڑا اور تلخ سانحہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ
عظیم مرجعِ تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی قدس سرہ کا انتقال ایک بڑا نقصان اور تاریخ کا ایک تلخ سانحہ ہے۔
اس عظیم مصیبت پر حضرت ولی عصر امام زمانہ ارواحنا فداہ، عالمِ اسلام کے مراجعِ کرام، حوزات علمیہ اور امتِ اسلامی و ولائی، بالخصوص اس عظیم مرجع کے فرزندوں، جو کہ فقہ و اجتہاد کے نامور اساتذہ ہیں، ان سب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
بارگاہِ الٰہی میں اس مرحوم فقیہ کے بلندیِ درجات اور ان کے معزز خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا گو ہوں۔
جوادی آملی
26 آبان 1405 شمسی ( 17 نومبر 2026)










آپ کا تبصرہ