حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم ربانی اور مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ حاج شیخ اسحاق فیاض (طاب ثراه) کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس اور دکھ ہوا۔
نجف میں برسوں کی موجودگی، بے شمار شاگردوں کی تربیت، کتابوں کی تالیف، اس حوزے کے علمی سلسلے پر نگرانی اور مومنین و مقلدین کی راہنمائی اس برجستہ فقیہ کی وجودی برکات کا صرف ایک حصہ تھا جو کبھی فراموش نہیں ہوں گے اور ان کے صالح آثار باقی رہیں گے۔ ان شاء اللہ۔
میں اس قیمتی نقصان پر حوزہ علمیہ نجف اشرف، افغانستان اور عراق کی مومن قوموں، اس مرجع کے تمام مقلدین اور ارادتمندوں اور بالخصوص ان کے معزز خاندان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے لیے بلند درجات اور اولیاء الٰہی کے ساتھ محشور ہونے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قم ـ ناصر مکارم شیرازی
6 جون 2026ء









آپ کا تبصرہ