حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علیرضا اعرافی نے مرجع تقلید آیت الله العظمیٰ جعفر سبحانی سے ملاقات کی اور مختلف دینی و تبلیغی امور پر گفتگو کی۔
اس ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ اعرافی نے حوزاتِ علمیہ کی موجودہ صورتحال، تعلیمی و تبلیغی منصوبوں اور مختلف اصلاحی و ترقیاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے حوزات میں جاری تحولی پروگراموں اور کلیدی تبلیغی منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے دینی تعلیم، تبلیغی سرگرمیوں اور سماجی میدان میں حوزاتِ علمیہ کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جاری کوششوں کا ذکر کیا۔
اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ کی رپورٹ سننے کے بعد اہم رہنما اصول اور سفارشات پیش کیں اور حوزاتِ علمیہ کی دینی، علمی اور ثقافتی ذمہ داریوں پر زور دیا۔










آپ کا تبصرہ