حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ المجاب کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
علماء اور مراجعِ عظام کی زندگی مکتبِ اہلِ بیتؑ کے لیے ایک مضبوط قلعہ اور ہدایت کا روشن مینار ہوتی ہے۔ مرجعِ علمی و روحانی، آیت اللہ العظمی سماحه الشیخ محمد اسحاق فیاض کا انتقالِ پرملال پوری ملتِ اسلامیہ اور حوزاتِ علمیہ کے لیے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے اپنی مبارک زندگی کا ایک ایک لمحہ دینِ مبین کی خدمت، ترویجِ علومِ آلِ محمدؑ اور حوزہ علمیہ کی سرپرستی میں گزارا۔ ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں تک محسوس کیا جائے گا۔
مؤسسہ المّجاب اس عظیم سانحے پر امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزاتِ علمیہ، مراجعِ عظام، اور بالخصوص مرحوم کے معزز پسماندگان اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
بارگاہِ الٰہی میں التجا ہے کہ پروردگارِ عالم مرحوم کو جوارِ معصومین علیہم السلام میں بلند ترین درجات عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عنایت فرمائے۔









آپ کا تبصرہ