حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے بزرگ دینی مرجع آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
حضرت آیت اللہ سیستانی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا: نیک عالم اور دینی مرجع حضرت آیت اللہ شیخ محمد اسحاق فیاض (رضوان اللہ علیہ) کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا: مرحوم پچھلی دہائیوں سے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی ممتاز شخصیات میں سے تھے اور انہوں نے اپنی مخلصانہ کاوشوں سے تالیف، تدریس اور دیگر شعبوں میں علم اور اہل علم کی خدمت میں امتیازی حیثیت حاصل کی۔ اس لیے ان کی کمی بہت بڑی خسارت ہے اور ان کے بعد جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ اللہ کے فضل و کرم کے سوا بآسانی پر نہیں ہو سکے گا۔
حضرت آیت اللہ سیستانی نے مزید کہا: اس عظیم مصیبت پر میں اپنی حضرت امام زمانہ (ارواحنا لہ الفدا) کے ساتھ ساتھ حوزات علمیہ، مرحوم کے معزز خاندان اور تمام مومنین کے حضور پیش کرتا ہوں۔
میں خداوند متعال سے دعاگو ہوں کہ وہ ان کے درجات کو جنت میں بلند فرمائے، انہیں اپنے اولیاء اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے لواحقین اور عقیدتمندوں کو صبر اور اجرجزیل عطا فرمائے۔ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔









آپ کا تبصرہ