ہفتہ 6 جون 2026 - 01:21
علمی، فقہی، دینی اور تبلیغی خدمات میں جدت نے آیت اللہ العظمی فیاض کو ایک ممتاز شخصیت بنایا تھا

حوزہ / حوزه علمیه کے مدیر نے کہا: آیت اللہ العظمی فیاض کی علمی اور فقہی جدتوں کے ساتھ ساتھ ان کی دینی اور تبلیغی خدمات، بالخصوص اربعین کے پیدل مارچ کی احیاء میں ان کا یادگار کردار اور عراق و افغانستان کے ملک و قوم کے لیے ان کی ثقافتی اور سماجی خدمات نے انہیں ایک ممتاز شخصیت بنایا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی فیاض کے انتقال پر تعزیتی پیام جاری کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

قال مولانا الامام الصادق علیه السلام: اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیئ الی یوم القیامة

عید اللہ الاکبر، عید سعید غدیر اور اکمال دین و اتمام نعمت کے ایام میں مرجع عالیقدر تقلید حضرت آیت اللہ العظمی حاج شیخ محمداسحاق فیاض (طاب ثراه) کا ملکوتی سفر بے حد رنج و غم کا باعث بنا۔

وہ آیت اللہ العظمی خوئی (قدس اللہ نفسه الزکیہ) کے جلیل القدر شاگردوں میں سے تھے۔ انہوں نے اپنی پربرکت زندگی میں کلمۃ اللہ کی سربلندی اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے معارف کی تبلیغ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔

انہوں نے بے شمار علمی اور فقہی آثار چھوڑے ہیں جو خود ان کی طرف سے علمی ذخیرہ ہیں اور یہ سب کچھ حوزه علمیه کے لیے ایک سرمایہ ہے۔

اس عظیم مرجع کی علمی اور فقہی جدتیں، دینی اور تبلیغی خدمات کے ساتھ بالخصوص اربعین کے پیدل مارچ کی احیاء میں ان کا یادگار کردار اور عراق و افغانستان کے ملک و قوم کے لیے ان کی سماجی و ثقافتی خدمات نے انہیں ایک ممتاز شخصیت بنایا تھا۔

میں اس ربانی عالم کے انتقال پر امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، مراجع عظام تقلید (دامت برکاتہم) خصوصاً نجف کے مرجعیت عظمی حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی (دام ظلہ الشریف)، رہبر معظم انقلاب اسلامی (دام عزہ و ظلہ)، حوزه علمیه نجف، قم، افغانستان، تمام حوزه علمیه، ان کے محترم خاندان، ان کے معزز فرزندان، ان کے شاگردوں اور معتقدین بالخصوص عراق و افغانستان کے دو عزیز دوست ممالک کی قوم و حکومت کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ الٰہی میں اس بزرگ مرجع کے لیے رحمت و رضوان اور لواحقین کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔

عاش سعیداً و مات سعیداً

سید علی رضا اعرافی

مدیر حوزه علمیه

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha