جمعہ 26 دسمبر 2025 - 13:23
آیت اللہ میلانی، امام خمینیؒ کی تحریک کے اولین و برترین حامیوں میں سے تھے

حوزہ / آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس عظیم مرجعِ تقلید کی سیاسی و انقلابی بصیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ میلانی، امام خمینیؒ کی تحریک کے ابتدائی حامی مراجع میں سے تھے، جنہوں نے زمانے کے حالات کو گہرائی سے سمجھتے ہوئے انقلاب اسلامی کے دھارے کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے 4 دی 1404 شمسی مطابق 25 دسمبر 2025ء کو آیت اللہ العظمیٰ سید محمد ہادی میلانیؒ کے پچاسویں یومِ وفات کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں، جو آستان قدس رضوی کی لائبریری کے قدس ہال میں منعقد ہوئی، اس عظیم مرجع کی شخصیت کے مختلف علمی، سماجی اور سیاسی پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے تاریخِ تشیع میں ان کے عظیم اور مؤثر علمی و تعلیمی کردار پر روشنی ڈالی۔

مدیر حوزہ علمیہ نے اسلامی تحریک کی تشکیل میں دینی علما کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سب سے پہلے ہمیں امام خمینیؒ، بزرگ شخصیات اور عظیم شہداء کو یاد کرنا چاہیے جو اس عظیم تحریک کے اصل محرک تھے اور آج کی تمام بابرکت تحریکیں اسی الٰہی تحریک میں پیوستہ ہیں جو امام خمینیؒ کی قیادت میں شروع ہوئی اور رہبرِ معظم انقلاب کی ہدایات و قیادت کے ساتھ جاری و ساری ہے۔

آیت اللہ میلانی، امام خمینیؒ کی تحریک کے اولین و برترین حامیوں میں سے تھے

انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ میلانیؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا: ایسی عظیم شخصیات کی یاد منانا درحقیقت حوزاتِ علمیہ کی علمی، معنوی اور تاریخی شناخت کی پاسداری ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے حوزۂ علمیہ مشہد کے مرکزی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: حوزۂ مشہد و خراسان، ایران کی تاریخ میں ہمیشہ ایک گہری اساس کا حامل، مؤثر اور فعال علمی مرکز رہا ہے اور آیت اللہ العظمیٰ میلانی کے دور میں یہ حوزہ اپنے عروج اور خاص مقام تک پہنچا، یہاں تک کہ اس کے اثرات دیگر حوزاتِ علمیہ تک بھی پھیل گئے۔

انہوں نے مزید کہا: اس مرکزی حیثیت کہ جس کے دامن سے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی نے بھی پرورش پائی، کو مزید گہرائی، نورانیت اور تسلسل کے ساتھ برقرار رہنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha