حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مرجع عالی قدر آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مرحومہ عالی مرتبت علمی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ وہ عالی مرتبت آیت الله سید میرزا حسن کی نواسی اور آیت الله سید محمد شیرازی کی پوتی تھیں؛ خود بھی بلند پایہ عالمہ تھیں جنہوں نے زندگی بھر اسلام کی خدمت کی اور علوم قرآن و حدیث کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے مرجع عالی قدر کا زندگی بھر ساتھ دیا۔ الله تعالیٰ انہیں جوار محمد و آل محمد میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ہم مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔
آیت الله حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ آیت الله العظمیٰ سیستانی کے دنیا بھر میں مقلد پائے جاتے ہیں۔ مرجع عالی قدر نے داعش کے خاتمے کا فتویٰ جاری کیا، جس سے اس دہشت گرد گروہ سے الله تعالیٰ نے انسانوں کو نجات عطا فرمائی۔









آپ کا تبصرہ