جمعہ 14 مارچ 2025 - 07:00
عراقی وزیرِ اعظم کی آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کی عیادت

حوزہ / عراق کے وزیرِاعظم نے آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کی عیادت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی نے بغداد کے ایک اسپتال میں آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کی عیادت کی۔

قابل ذکر ہے کہ نجف کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ فیاض ان دنوں بیماری کی شدت کے باعث بغداد کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha