اتوار 16 اگست 2026 - 12:01
رہبر شہید کے چہلم کی تقریبات تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہوں گی

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی یاد میں چہلم کے موقع پر تہران، قم اور مشہد مقدس میں خصوصی مجالسِ تعزیت منعقد کی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی یاد میں چہلم کے موقع پر تہران، قم اور مشہد مقدس میں خصوصی مجالسِ تعزیت منعقد کی جائیں گی۔

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، شہید رہبر کی تاریخی تشییع جنازہ اور تدفین کے چالیسویں روز ان کی یاد میں یہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق تہران میں منگل 17 اگست کو شام 5 سے 7 بجے تک مصلی امام خمینی میں مجلس منعقد ہوگی۔

قم میں بدھ 18 اگست کو نماز مغرب و عشاء کے بعد حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

اسی طرح مشہد مقدس میں جمعرات 19 اگست کو امام حسن عسکری علیہ السلام کی شبِ شہادت کے موقع پر نماز مغرب و عشاء کے بعد حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں مجلسِ چہلم منعقد ہوگی۔

دفتر رہبر معظم انقلاب نے ایران کے عوام سے ان تقریبات میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید رہبر کی چہلم کی مجالس میں عوام رہبر معظم سے عقیدت رکھنے والوں کی وسیع شرکت، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید عہد اور شہید رہبر کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha