حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عتبہ عباسیہ کے متولی شرعی اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد صافی نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مصطفیٰ خامنہ ای، فرزندِ رہبرِ شہید کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر سید احمد صافی نے رہبرِ شہید اور ان کے اہلِ خانہ کی شہادت پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ ملاقات کربلائے معلیٰ میں رہبرِ شہید کی تشییع جنازے کے موقع پر ہوئی۔
کربلائے معلی میں آج بدھ کے روز رہبرِ شہید اور ان کے اہلِ خانہ کی تشییع میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر عتبہ عباسیہ کی جانب سے جلوسِ تشییع کے منظم انعقاد، شرکاء کی سہولت، طبی امداد اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لیے ایک جامع انتظامی اور خدماتی منصوبہ بھی نافذ کیا گیا۔



آپ کا تبصرہ