۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عزاداری شهادت حضرت زهرا

حوزہ/شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اورمنگل کی رات یعنی شب شہادت سے ہی ایران کی فضا سوگوار و عزادار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ایام فاطمیہ اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد و امامبارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہورہی ہیں۔

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے موقع پر مشہد اور قم کے مقدس روضوں اور اسی طرح مساجد اور امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے

پاکستان، ہندوستان، عراق اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری رہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔ اس موقع پر عراق کے سبھی مقدس شہروں نجف اشرف ، کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا میں زائرین و سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور دختر رسول حضرت زہرا (س) کی مصیبتوں پر ماتم کررہی ہے۔

تہران کے حسینہ امام خمینی (رہ) میں بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے خمسۂ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہر شب نماز مغربین کے بعد ملک کے معروف خطبا اور نوحہ خواں ذکر آل اللہ سے ہزاروں سوگواروں کو فیضیاب کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .