حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام سے چلنے والے ٹوئٹر اکاونٹ نے 16 جولایی 2018ء کو مسئلہ فلسطین اور صدی کی ڈیل سے متعلق رہبر معظم کے اظہارات کے کچھ حصے کو دوبارہ نشر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطین کیخلاف امریکی حکام کے خصمانہ اقدمات کے باوجود پھر بھی اللہ رب العزت کی مدد سے صدی کی شیطانی ڈیل کامیاب نہیں ہوگی۔
تویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کے سیاستدانوں کا خواب پورا نہیں ہو سکتا اور انکی شیطانی اور خبیث سیاست فلسطین کے مطابق جو کہ ڈیل آف سینچری کے نام سے لاگو کرنا چاہتی ہے یہ معاملہ خدا کی مدد اور نصرت سے محقق نہیں ہو پائے گا، بیت المقدس کی نسبت یہودیت سے دینا بھی انکی بہت بڑی غلطی ہے۔