۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مجمع

حوزہ/ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین حمید شھریاری سے پاکستان سے آئے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے اراکین کی ملاقات۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین حمید شھریاری سے پاکستان سے آئے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے اراکین کی ملاقات۔
اجلاس میں مجمع جہانی کے سربراہ نے کہا " امت اسلامی اسی وقت وجود میں آسکتی ہے جب مسلمان قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کریں۔
انہوں نے سردار حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المہندس کی شہادت سے متعلق کہا " کیا وجہ تھی کہ ان دوشہیدوں کی تشیع جنازہ اس قدر شان سے انجام پائی؟ اان دو شہیدوں کا اسلام کی خدمت کے لیے پایا جانے والا خلوص ہی عوام کے دلوں میں محبت کا سبب بنا ہے"۔
امریکہ کا مسلمانوں کے خلاف سب سے بڑا حربہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنا ہے جس کے ذریعے وہ مسلمانوں کے پاس موجود قدرتی وسائل پر قبضہ کرسکے۔
ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے جماعت اسلامی  پاکستان کے سیکرٹری جنرل  " لیاقت بلوچ" نے اپنے خطاب میں سردار قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور سردار کی خدمات کو سراہا۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا " رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کے لیے بے مثال کام انجام دیا اور مسلمان امت کو بیدار کیا ہے۔

مجمع جہانی تقریب مذاہب مسلمانوں کے درمیان وحدت کے فروغ کے لیے قابل تعریف کام کررہی ہے جیسے مزید آگے بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .