۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
ملی یکجتی کونسل کے وفد کی حرم امام رضا ع میں حاضری

حوزہ/جماعت اسلامی کے نائب صدر لیاقت بلوچ وفدکے ہمراہ ایران کے دورہ پر ہیں وفد شہید قاسم سلیمانی کے خانوادہ سے اظہار تعزیت بھی کرے گا اور اہم تقریبات میں شریک ہوگا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کےاعلی سطحی وفد کا اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ جاری ھےوفد کی قیادت ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی کے نائب امیر جناب لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔ وفد میں علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان، پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل اور سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان، رضیت باللہ نائب صدر ہدیةالہادی پاکستان، سید ناصر شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین، سید ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل،مقصود احمدسلفی متحدہ جمعیت اھل حدیثطاھر حبیب جمعیت علمائ اسلام اوردیگر اراکین شامل ہیں۔

اطلاع کے مطابق وفد سردار رشید اسلام شہید حاج قاسم سلیمانی،شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے بزرگوار ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کے لئیے آیا ہے،مشہد مقدس پہنچ کر حضرت امام ھشتم مولا علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب ہوا۔اس کے بعد پروگرام جاری ھیں زیارت کے علاوہ وفد مختلف علمی فرھنگی مراکز کا دورہ کر رھا ھے۔شخصیات سے ملاقاتیں جاری ھیں شھید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی مناسبت مختلف پروگرام جاری ھیں،مختلف یونیورسٹیز میں پروگرام ھو رھے ھیں ،بلند پایہ علمائ کرام اور مجتہدین کرام سے ملاقاتیں جاری ھیں۔

روپورٹ کے مطابق اگلے مرحلے میں وفد تہران اور قُم المقدسہ کا دورہ کرے گا شہید سلیمانی کے بزرگوار خانوادہ اور ایرانی قیادت سے تعزیت کرے گا ۔پاکستان کے عوام اور دینی سیاسی قیادت کا ھمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا جائے گا ایران میں مقیم پاکستانی حضرات سے بھی گفتگو اور ملاقاتیں کی جائیں گی ایران اور پاکستان دو عالم اسلام کے اھم برادر،دوست اور ھمسایہ ملک ھیں ملی یکجہتی کی ھمیشہ کوشش رھی ھے کہ دونوں ملکوں کے درمیان محبت و اخوت اور دوستی کی فضا بہتر سے بہتر ھو دونوں ملکوں کے خلاف عالمی سامراجی سازشیں عروج پر ھیں دونوں ملکوں کے غیور عوام  کے درمیان پرانے تاریخی،سیاسی،سماجی ،مذھبی ،ملی اور دینی تعلقات ھیں جن کو مزید بہتر بنانے اور ملکر سامراجی سازشوں کا مقابلے کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رھے گی اور اتحاد امت مسلمہ کے لئیے اپنی بھرپور کوششیں اور کاوشیں جاری رکھے گی-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .