۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصویری رپورٹ|ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خانوادہ سے  ملاقات

حوزہ/دورہ ایران میں شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو میں نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے، درحقیقت ہم سب کو انکی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب انکے غم میں سوگوار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی اور ملت پاکستان کی جانب سے ان کو تعزیت پیش کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے امریکی مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں سوگوار ہیں۔ ایران کے دورہ پر آنے والے ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی روح پر فتوح کیلئے فاتحہ پڑھی اور ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل کی تلقین کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے، درحقیقت ہم سب کو ان کی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں سوگوار ہیں۔

ایران آئے اس وفد میں جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید صفدر شاہ گیلانی، شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، البصیرہ تحقیقاتی مرکز کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب جنرل سیکرٹری ثاقب اکبر نقوی، پاکستان ہدیتہ الہادی کے نائب سرپرست رضیت باللہ، جمعیت علماء اسلام کے طاہر حنیف نقشبندی اور متحدہ جمعیت اہل حدیث کے منتظم اعلیٰ مقصود احمد سلفی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .