۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
آیت الله رضا زاده

حوزہ/ ملاقات میں آیت اللہ رضا زادہ نے کہا کہ شیعہ سنی علماء کرام وحدت اسلامی کے فروغ سے عالمی استکبار کی امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے حوزہ علمیہ مشہد کی شوریٰ عالی کے رکن اور بزرگ عالم دین آیۃ اللہ رضا زادہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں رہنماوں نے فرقہ واریت اور امت میں انتشار و اختلافات کی روک تھام اور اتحاد امت مسلمہ پر ربادلی خیال کیا۔
اس موقع پر آیت اللہ رضا زادہ کا کہنا تھا کہ  امت مسلمہ کی مصیبتوں کے پیچھے استعماری قوتوں خاص کر امریکہ کی سازشیں ہیں عالمی استعمار امریکہ امت مسلمہ کو کمزور کرنے کے لیے اختلاف ڈالنے اور تقسیم کرنے میں مگن ہے اس لیے ہماری ذمہ داری  ہے کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے پاکستان کے استحکام اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے مسلمانوں کے تمام طبقات میں اتحاد و وحدت قائم کریں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم اور امت مسلمہ کے لئیے اللہ تعالی کی نعمت ھے اس کا تحفظ ھم سب کی ذمہ داری ھے پاکستان اور ایران ملکر عالمی استعماری طاقتوں کی امت کے خلاف ھر سازش کو ناکام بنا سکتے ھیں-

آیۃ اللہ رضا زادہ نے بزرگ شیعہ علماء کرام کے اھل سنت بھائیوں کے ساتھ اتحاد و وحدت کی اھمیت پر فتاویٰ کو کتابوں سے مدارک کے ساتھ بیان کئے اور کہا کہ شیعہ علما کے فتاویٰ ہیں کہ اگر کسی سنی ملک کی جنگ کافر ملک سے ھو جائے تو دنیا میں ھر شیعہ پہ واجب ھے کہ وہ اپنے اھل سنت بھائیوں کے ساتھ کافروں کے مقابلے میں جنگ میں شریک ھو اور ملکر کافروں کے حملوں کا دفاع کریں اور اگر دو سنی ملکوں کی آپس میں جنگ ھو جائے تو شیعہ پر واجب ھے کہ انکی صلح کرائے اور اگر وہ صلح پر راضی نہ ھوں پھر ملکوں کو اسلحہ نہ بیچیں تاکہ جنگ زیادہ نہ بڑھے البتہ صرف وہ اسلحہ بیچنا جائز ھے جس میں انسانی جان  کا تحفظ ھو  اور اگر وہ دونوں مسلمان ملک یہ اسلحہ نہ خریدیں تو شیعہ حکومت کی ذمہ داری ھے کہ جان کے تحفظ والے آلات دونوں ملکوں کو مفت فراہم کریں تاکہ ان مسلمان بھائیوں کی جانوں کا نقصان نہ ھو جب مسلمانوں کا اس طرح آپس کی جنگ میں قتل عام ھو گا تو امت اسلامیہ کمزور ھو گی -  اس لئے ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں دنیا کے ہر خطے میں مسلمانوں آپس کے اختلافات ختم کرائیں اور زیادہ سے زیادہ اتحاد امت کے لئے اپنی توانائیاں خرچ کریں۔

آخر میں انھوں نے شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے اپنی لکھی ھوئی کتاب سب کو ھدیہ کی-

اس موقع پر وفد کے سربراہ  لیاقت بلوچ  نے وحدت اسلامی پر زور دیتے ہوئے اس کی ترویج و تبلیغ کے بارے تفصیلی گفتگو کی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .