۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ملی یکجہتی کونسل

حوزہ/ملی یکجہتی کونسل کی تحریک ریاست مدینہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منصورہ لاہور میں کمیٹی کے سربراہ اور کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کی تحریک ریاست مدینہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منصورہ لاہور میں کمیٹی کے سربراہ اور کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، جماعت اہل حدیث کے سربراہ علامہ حافظ عبدالغفار روپڑی، ہدیة الہادی کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد یونس ریحان، جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی، ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے سربراہ اسد اللہ بھٹو، ہدیة الہادی کے رضیت باللہ، مفتی معرفت شاہ، قاضی محمد شفیق، کونسل کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نذیر جنجوعہ اور رابطہ سیکرٹری پیر سید لطیف الرحمن نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6 مارچ 2020ء جمعة المبارک کے خطبات میں کشمیر اور بھارت کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کی جائے، کشمیر اوربھارت کے مسلمانوں کے خلاف بھارتی ریاستی سفاکیت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے کونسل کی مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس 18 مارچ کو کونسل کے صدر جناب ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر کی ہدایت پر طلب کر لیا گیا۔

اس اجلاس میں ریاست مدینہ کے مسودے پر غور و خوض کر کے اچھے انداز میں مرتب کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس مسودے کو بنانے پر کام کر رہی ہے تو ان کے ساتھ بھی رابطہ رہے گا تاکہ ایک بہتر کام ھو سکے نظریاتی کونسل کے ساتھ رابطے میں رھنے کے لئے علامہ عارف حسین واحدی کی ذمہ داری لگائی گئی-
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 6مارچ 2020جمعة المبارک کے خطبات میں کشمیر اور بھارت کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کی جائے، کشمیر اوربھارت کے مسلمانوں کے خلاف بھارتی ریاستی سفاکیت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے کونسل کی مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس 18مارچ کو کونسل کے صدر جناب ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر کی ہدایت پر طلب کر لیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .